|
نیٹو کی افغانستان میں مزید فوج بھیجنے کی اپیل
ویلینشیا: نیٹو کے سربراہ ژاپ دی ہوپ شیفر نے رکن ممالک سے افغانستان میں مزید فوج بھیجنے کی اپیل کر دی۔ ویلینشیا میں نیٹو ممالک کے ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے جاپ دی ہوپ شیفر نے کہا کہ اگر مناسب وسائل دستیاب نہ ہوں تو کوئی حکمت عملی کامیاب نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں فوجی، اقتصادی اور شہری ترقی کے لئے نیٹو کے تمام رکن ممالک کو پہلے سے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہو گا۔ نیٹو سربراہ نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ یہ افغانستان دوبارہ دہشت گردوں کے لئے جنت نہ بن جائے۔ |