|
موباسا:تیل لے جانیوالا ٹینکر اغوا
موباسا: کینیا کے ساحل کے قریب قرزاقوں نے تیل لے جانے والا سعودی عرب کا بحری کہاز اغوا کر لیا۔آئل ٹینکر صومالیہ کی طرف رواں دواں ہے۔امریکی بحریہ کے مطابق سمندری آئل ٹینکر ہفتے کو کینیا کے موباسا بندر گاہ سے ساڑھے چار سو ناٹیکل میل جنوب مشرق سے اغوا کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اغوا ہونے والا ٹینکر صومالیہ کے قریب پہنچ رہا ہے۔سایئرئس اسٹار نامی اس بحری جہاز پر پچیس افراد پر مشتمل عملہ ہے ۔ان افراد کا تعلق کروشیا ،فلپائن،پولینڈ،سعودی عرب اور برطانیہ سے ہے۔امریکا جانے والے اس ٹینکر میں بیس لاکھ بیرل آئل ہے جو سعودی عرب سے روزانہ برآمد ہونے والے تیل کے چوتھائی سے زیادہ ہے۔جنوری کے بعد صومالیہ کے ساحل کے قریب سے تیراسی جہازوں پر حملے ہوئے ہیں۔تینتیس جہاز اغوا کیے گئے جن میں بارہ بحری جہاز اور دو سوا فراد اب بھی قزاقوں کے قبضے میں ہیں۔ |