واشنگٹن : امریکی جو ائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف ایڈمرل ما ئیکل مو لن نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکر ات کاوقت نہیں آیا اور عراق سے انخلا زمینی حقا ئق دیکھ کر کیاجا ئے گا ۔ واشنگٹن میں نیو ز کا نفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے امریکی جوائنٹ آف چیف اسٹاف ایڈمر ل ما ئیکل مو لن نے کہاہے کہ طالبا ن سے با ت چیت کے لئے یہ وقت منا سب نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی حالا ت اس نھج پر نہیں پہنچے جہا ں طالبا ن سے مصالحت کے لئے رابطہ کیا جائے ۔ مو لن نے کہا کہ افغا نستان میں امریکی حکمت عملی طویل المدتی ہے جس میں طالبا ن سے مذاکر ات کے لئے منا سب وقت کا انتظا رکیا جا ئے گا ۔ امر یکی ایڈمر ل نے کہا کہ عراقی حکومت کے ساتھ طے شدہ معا ہدہ کے تحت دو ہزار گیا رہ تک فو ج کا انخلا ء کیا جا ئے گا۔ تاہم اس کا انحصا ر زمینی حقائق سامنے رکھ کر امریکا عراق سیکیو رٹی معا ہد ہ پر نظر ثا نی کی جا ئے گی اور معا ہدہ کی شر ائط میں ممکنہ تبدیلیو ں کے لئے بغداد حکومت سے مشا ورت جا ری رہے گی ۔
بر طانوی خبر ایجنسی کے مطا بق عراق سے متعلق ایڈمر ل ما ئیکل مو لن کے بیان اور نو منتخب صدر براک اوباما کی عراق پا لیسی میں تضا د پا یا جا تا ہے ۔ تاہم ایڈمرل ما ئیکل مو لن نے وضا حت کی ہے کہ عراق پا لیسی پر نو منتخب صد ر بر اک اوبا ما سے مشا ورت کر یں گے اور ان کے احکامات پر عمل کر یں گے ۔