|
گوانتاموجیل سے رہائی پانیوالے آسٹریلوی شہری کا پابندیاں نرم کرنیکا مطالبہ
سڈنی: گوانتاناموجیل سے رہائی پانے والے آسٹریلوی شہری ڈیوڈ ہکس نے حکومت سے پابندیاں نرم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ڈیوڈ ہکس نے گوانتانامو جیل سے رہائی پانے کے بعد وطن واپسی پر خود ساختہ خاموشی اختیار کرلی تھی تاہم جمعرات کو انہوں نے خاموشی توڑ دی۔ ڈیوڈ ہکس کو سن دو ہزار ایک میں القاعدہ سے تعلق پر افغانستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اب آسٹریلوی عدالت کے حکم کے مطابق ہکس کے رات سے صبح تک باہر نکلنے پر پابندی عائد تھی اور انہیں پابند کیا گیاتھا کہ وہ ہفتے میں دوبار پولیس کو رپورٹ کریں۔ ایک ویڈیو میں ہکس کا کہنا تھا کہ یہ سب چیزیں انہیں نارمل زندگی گزارنے سے روک رہی ہیں ۔ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک کنٹرول آرڈر اٹھایا نہیں جائے گا ،وہ نارمل انسان کی طرح نہیں جی سکیں گے۔ |