aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   24 oC   14 oC   63 %
 ISL   16 oC   03 oC   76 %
 LHR   16 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   72 %
 PSW   16 oC   04 oC   81 %
  Thursday, Jan 08 2009
Thu, Nov 20 08, 10:58 AM PST
ڈاکٹر عافیہ کیس: تحقیقات سترہ دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم
نیویارک: نیویارک کی مقامی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی تحقیقات سترہ دسمبر تک مکمل کرنیکا حکم دے دیا۔امریکا میں زیر حراست پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ذہنی حالت کے بارے میں عدالتی بحث جاری ہے۔ وکیل استغاثہ ڈیوڈ راسکن نے ٹیکساس کی کارلائل جیل میں کئے گئے ڈاکٹر عافیہ کے نفسیاتی معائنے کے نتائج پر سوالات اٹھاتے ہوئے عدالت سے معائنے کے نتائج اپنے ڈاکٹروں کو دکھانے کی اجازت مانگی۔ نیویارک کی ضلعی عدالت کے حکم پر ڈاکٹر عافیہ کا نفسیاتی معائنہ کیا گیا تھا۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عافیہ اپنے اوپر چلائے جانے والے مقدمے کو سمجھنے اور اپنے دفاع سے قاصر ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ کی وکیل الزبتھ فینک نے عدالت سے وقت مانگا ہے تاکہ وہ ڈاکٹر عافیہ کے امریکا میں قیام اور ماضی میں ان کو لاحق کسی ممکنہ ذہنی و نفسیاتی بیماری کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں۔

نیویارک کی مقامی عدالت کے جج رچرڈ برمن نے بدھ کو بحث کے دوران دریافت کیا کہ سن دو ہزار تین سے دو ہزار آٹھ تک ڈاکٹر عافیہ اور ان کے بچے کہاں رہے اور ان کے دو بچے اس وقت کہاں ہیں۔ سرکاری وکیل ڈیوڈ راسکن نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے چھان بین کی ہے اور کئی امریکی ایجنسیوں سے بھی رابطہ کیا ہے۔ لیکن انہیں ڈاکٹر عافیہ کو حراست میں رکھنے اور ان پر تشدد کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ انہو ں نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر عافیہ اپنے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد روپوش ہوگئی تھیں۔
اسرائیلی جنگی طیاروں کی لبنان پر پروازیں
غزہ: اسرائیلی دہشتگردی، مزید چوہتر فلسطینی شہید
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کا محرم الحرام کے جلوس پرلاٹھی چارج
بنگلہ دیش :شیخ حسینہ واجد نے وزیر اعظم کا حلف اٹھالیا
معیشت کی بحالی کیلئے اوباما کی امدادی پیکیج کی حمایت
اجمل قصاب کے پولیس ریمانڈ میں 19جنوری تک توسیع
اسرائیلی جارجیت :سعودی عرب کی عالمی برادری پر تنقید
1 2 3 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved