کرد باغیوں سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق
بغداد: امریکا،عراق اور ترکی نے کرد باغیوں سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کرلیا۔ بغداد میں امریکی سفیر ریان سی کروکر ترکی کے وزیرداخلہ بیسیر اتالے اور عراق وزیر اعظم نوری المالکی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں معاہدے کے نکات پر غور کیا گیا ملاقات کے بعد جاری ہونے والے بیان میں عراقی حکومت کے ترجمان علی الدباغ کا کہنا تھا کہ سہ ملکی کمیٹی، عراق اور ترکی کو گوریلا تنظیم کردستان ورکرز پارٹی سے درپیش خطرات کا سدباب کرے گی اور دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں قیام امن اور استحکام یقینی بنائے گی۔ کرد باغی ترکی میں چھاپہ مار کارروائیوں کے بعد عراق سرحد پر پہاڑوں میں روپوش ہوجاتے ہیں۔