آسام: بھارتی ریاست آسام میں پولیس نے سولہ ماؤ باغی گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ۔ان باغیوں کو جھاڑ کھنڈ کے علاقے ہزاری باغ کے جنگل سے گرفتار کیا گیا ۔پولیس کے مطابق ان باغیوں کا تعلق خود ساختہ تنظیم آرمڈپیپلز ملٹری سے ہے ۔ان باغیوں کو ایک خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا پولیس نے باغیوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کیا ہے ۔یہ اسلحہ باغیوں نے آسام کے مختلف تھانوں پر حملوں کے دوران چھینا تھا ۔
پولیس کو باغیوں کے ٹھکانے سے لٹریچر اور دیگر اہم دستاویز بھی ملی ہیں۔بھارت میں آسام سمیت تیرہ ریاستوں میں علیحدگی کی تحریک چل رہی ہے ۔وزیر اعظم منموہن سنگھ نے آسام کے باغیوں کو داخلی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے ۔جبکہ ماؤ باغیوں کا موقف ہے کہ وہ حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔