|
اقوام متحدہ کو اسرائیل کی رکنیت منسوخ کرنی چاہئے،مے ریڈ میگائر
غزہ: نوبل انعام یافتہ امن کی سفیر مے ریڈ میگائر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو اسرائیل کی رکنیت معطل یا منسوخ کردینی چاہیئے۔ میگائر نے یہ بات مغربی کنارے میں نیوز کانفرنس کے موقع پر کہی۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں کی ناکہ بندی پر احتجاج کیا۔ میگائر نے کہا کہ یہ وقت ہے جب بین الاقوامی برادری کو اسرائیل کے خلاف ایکشن لینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو مسلسل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی پامالی پر سزا ملنی چاہیئے۔ میگائر کو شمالی آئرلینڈ میں کیتھولک اور پروٹسٹنٹ فرقے کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوششوں پر انیس سو چھہتر میں امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔ |