|
بحرالکاہل: 29 لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش دوبارہ شروع
ولنگٹن : بحرالکاہل میں دو ہفتے قبل لاپتہ ہونے والے انتیس ماہی گیروں کی تلاش دوبارہ شروع کردی گئی۔ نیوزی لینڈ کی فضائیہ نے لاپتہ ہونے والے ماہی گیروں کی تلاش کا مشن دوبارہ شروع کردیا۔ ماہی گیروں کی کشتی دو ہفتے قبل فیونکس جزیرے کے پاس تیرتی ہوئی ملی تھی۔ تاچنگ نامی بدقسمت فشنگ بوٹ سے آخری رابطہ اٹھائیس اکتوبر کو ہوا تھا۔ ائیرفورس کا اورین طیارہ بحر الکاہل کے اکیس ہزار مربح میل علاقے میں ممکنہ طور پر زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کررہا ہے۔ کسٹی پر چینی، تائیوانی، انڈونیشیائی اور فلپائنی باشندے سوار تھے۔ ائیر فورس حکام کے مطابق امکان ہے کہ طیارہ علاقے کا معائنہ ہفتے کے روز تک مکمل کرلے گا۔ حکام کے مطابق کسی کے زندہ بچ جانے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ |