|
مقبوضہ کشمیر: بھارت کے انتخابی ڈرامے کیخلاف ہڑتال
سری نگر: بھارت کے انتخابی ڈرامے کے خلاف آج مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال ہے۔ متعدد علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے خلاف حریت رہنماؤں کی اپیل پر آج تمام کاروباری اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ سری نگر میں نماز جمعہ کے بعد بٹ شاہ چوک، مائی شماء، گاوقدل، بٹمالو، چھانا پورہ اور بارہ مولا سمیت متعدد علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ بھارتی حکومت نے آج احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔
مساجد کے باہر بھاری نفری تعینات ہے اور اہم شاہراہوں رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دی گئی ہیں۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس نے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق گزشتہ آٹھ روز سے اپنی رہائش گاہ پر نظربند ہیں جبکہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بھیجا جا چکا ہے۔ |