|
جے کے ایل ایف کا اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ
اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد الیکشن اور حریت رہنماؤں کی گرفتاریوں اور نظر بندیوں کے خلاف اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے میں جے کے ایل ایف کے چیئرمین یاسین ملک، حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق اور دیگر حریت رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا اورمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے تشدد کے واقعات کی مذمت کی گئی۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے مبصر دفتر کو قرارداد پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلائے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات حق خود ارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے۔ قرارداد میں زور دیا گیا کہ پاکستان اور بھارت کو بھی شامل کریں تا کہ مسئلے کا قابل قبول حل نکالا جا سکے۔ |