|
مقبوضہ کشمیر میں سینتالیس ہزار ہلاکتوں کا بھارتی اعتراف
مقبوضہ کشمیر: بھارت نے کشمیر میں سینتالیس ہزار ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے۔ جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے چیف سیکریٹری ایس ایس کپور نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں دو عشروں کے دوران تشدد کے واقعات میں سینتالیس لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔ ان میں بیس لاکھ عام شہری اور سات لاکھ سیکورٹی اہلکار شامل ہیں۔ جبکہ بیس لاکھ حریت پسند مارے گئے۔ اس میں لاپتہ ہونے والے افراد شامل نہیں ہیں۔
انسانی حقوق کی ممتاز تنظیم کولیشن سول سوسائٹی کے خرم پرویز نے بتایا کہ سوسائٹی نے ہلاکتوں کا منظم سروے کروایا ہے اور سروے کے مطابق مرنے والوں کی تعداد ستر ہزار ہے۔ جبکہ سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے آٹھ ہزار افراد لاپتہ ہیں۔ حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حق خودارادیت کی دو عشروں پر محیط جدوجہد میں تقریباً ایک لاکھ افراد شہید ہوئے۔ |