ایٹمی ہتھیا روں کا استعما ل بڑھ جا نےکا امکان ہے،امریکی انٹیلی جنس
واشنگٹن : امریکی انٹیلی جنس نے مستقبل میں خو راک اور پانی کے مسئلہ پر ایٹمی جنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا ۔ امریکی انٹیلی جنس نے اپنی حا لیہ رپو رٹ میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سن دو ہزار پچیس تک جو ہر ی ہتھیا رو ں کے استعمال میں اضا فہ ہو سکتا ہے ۔ عالمی رحجا نا ت پر جا ری رپو رٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ غیر مستحکم دنیا ، جنگ کے خطر ے سے دو چا ر ہے ۔ امریکی انٹیلی جنس کا کہنا تھا کہ مستقبل قر یب میں تنا زعے کی بنیا دی وجوہات میں پا نی اور خوراک کی قلت شامل ہے ۔ رپو رٹ کے مطا بق روگ اسٹیٹس اور دہشت گر د گر وپو ں کی ایٹمی ہتھیا روں تک رسائی بھی تنا زعا ت میں اضا فے کا باعث بن سکتی ہے ۔ کمزور ریا ستو ں کی رسائی کی صور ت میں بھی ایٹمی ٹیکنا لو جی کا تحفظ بھی ایک بڑا مسئلہ ہوگا۔
ایک سو اکیس صفحات پر مشتمل رپو رٹ کے مطا بق پیدا ئش وا مو ات اور غر بت واما رت کی شر ح میں بڑھتا ہو ا خلا اور غیر یکسا ں مو سمیا تی تبدیلیا ں بھی تنا ؤ میں اضا فے کا با عث بن سکتی ہیں ۔ رپو رٹ کے مطا بق سن دوہز ار پچیس تک تیل پر انحصا ر کم کرنے کی ٹیکنالو جی پر کام مکمل ہو چکا ہو گا ۔ انٹیلی جنس رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ مستقبل قریب میں چین اور بھا رت بھی سپر پا ورز بن کر ابھر یں گے ۔ رپور ٹ میں آئندہ پندرہ سے بیس سال میں مشر قی وسطیٰ میں جو ہر ی ہتھیا رحا صل کر نے کی دوڑ شر وع ہو نے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ رپو رٹ میں دہشت گردی کی لہر میں اضا فہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے تاہم مستقبل میں القاعدہ کا زور ٹو ٹ جا ئے گا۔انٹیلی جنس رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ پا کستان کامستقبل ، خطے بالخصوص افغانستان کی صو رتحال میں کلید کر دار ادا کر سکتا ہے ۔