|
ڈاکٹرقدیر نے نظر بندی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا
اسلام آباد: ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی نظر بندی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ ایس ایم ظفر ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نقل و حرکت سال دو ہزار چار والی صورت میں بحال کی جائے اور حکومت سے وہ قانون پوچھا جائے جس کے تحت انہیں نظر بند کیا گیا ہے۔ درخواست میں ڈاکٹر اے کیو خان کو سال دو ہزار چار والا پروٹوکول فراہم کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ ہائی کورٹ کے دفتر ی اوقات ختم ہونے کے بعد درخواست دائر ہونے کے باعث اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔ |