aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   24 oC   14 oC   63 %
 ISL   16 oC   03 oC   76 %
 LHR   16 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   72 %
 PSW   16 oC   04 oC   81 %
  Thursday, Jan 08 2009
Fri, Nov 21 08, 11:44 AM PST
دبئی: اٹلانٹس ہوٹل کا شاندار افتتاح
دبئی: دبئی میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر کردہ اٹلانٹس ہوٹل کے شاندار افتتاح پر دنیا کی سب سے بڑی آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ دبئی میں ہتھیلی نما جزیرہ جو میرہ پر اٹلانٹس ہوٹل کی عظیم الشان افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب پر دو کروڑ ڈالر خرچ کئے گئے جس میں دنیا کی سب سے بڑی اور طویل آتش بازی کی گئی ۔اس دوران ریت کے ساحل روشنیوں سے چندھیا گئے۔ اس موقعے پر ہالی وڈ کے ستاروں کی انجمن سجائی گئی۔

دبئی کے کشتی نما برج العرب سے لے کر دنیا کے سب سے اونچے ٹاور تک بیشتر شاندار عمارتیں اور جگمگاتے ہوٹلز سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتے ہیں۔ تقریب کی انتظامیہ کے مطابق گلابی محراب نما شاندار عمارت کے افتتاح پر کی گئی آتش بازی خلا سے دیکھی جاسکتی تھی۔ تقریب میں آسٹریلوی پاپ گلوکارہ کیلی مینوگ، لبنانی گلوکارہ نوال نے بالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ مل کر پرفارم کیا۔

پرفارمنس کے لئے گلوکارہ مینوگ نے چالیس لاکھ ڈالر معاوضہ وصول کیا۔ اٹلانٹس کے ایکوریم میں شارک سمیت پینسٹھ ہزار سمندری مخلوقات رکھی گئیں ہیں اور ایک واٹر پارک میں تین ہزار نشستوں سے تیار کردہ بیش قیمت مجسمہ رکھا گیا ہے۔ ہوٹل میں ایک رات قیام کا خرچہ بیس ہزار ڈالر ہے۔ دبئی دنیا کا پانچواں سب سے بڑا تیل برآمد کنند ہ ہے اور خطے کا سب سے بڑا تجارتی مرکزہے۔
آزاد کشمیر:تمام بلدیاتی اور ترقیاتی اداروں کے چیئرمین برطرف
افغانستان:اتحادی فوج کی کارروائی،32طالبان ہلاک
پاکستان میں موجود القاعدہ برطانیہ پر حملہ کرسکتے ہیں ، ایم آئی فائیو
اقوام متحدہ کا غزہ کے حالات پر بے بسی کا اظہار
مسلمان مغربی اور اسرائیلی مفادات کو نشانہ بنائیں ، ایمن الظواہری
مصر کے صدر کی سیکورٹی پر بات چیت کیلئے اسرائیل کو دعوت
بھارت :تاج محل شدید دھند کی لپیٹ میں
وینیز ویلا: اسرائیلی سفیرکو ملک بدر کردیا
غزہ :ایک اور اسکول اسرائیلی بمباری کا نشانہ
نیویارک:اقوام متحدہ نے اسکول پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا
1 2 3 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved