aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   24 oC   14 oC   63 %
 ISL   16 oC   03 oC   76 %
 LHR   16 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   72 %
 PSW   16 oC   04 oC   81 %
  Thursday, Jan 08 2009
Fri, Nov 21 08, 02:56 PM PST
صومالیہ: قزاقوں کے حملے،یورپی جہاز رانی کی صنعت تباہ
ایتھنز: صومالی بحری قزاقوں کے حملوں کی شدت میں اضافے سے یورپ کی جہاز رانی کی صنعت تباہ ہوکر رہ گئی۔ عالمی مالیاتی بحران کے باعث شپنگ انڈسٹری پہلے سے ہی بحران کا شکار ہے۔ صومالیہ کے بحری قزاقوں کے حملوں نے یونان کی سمندر ی صنعت سے وابستہ افراد کی کمر توڑ دی ہے۔ سعودی آئل ٹینکر کے اغوا کے حالیہ واقعے نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔ جس میں ایک سو ملین ڈالر مالیت کا کروڈ آئل لدا ہوا ہے۔ انشورنس کمپنیاں قزاقوں کے حملے کی صورت میں مالی تحفظ فراہم نہیں کرتیں۔

نارویجن شپنگ گروپ نے صومالی قزاقوں سے بچاؤ کے لئے اپنے نوے سے زائد جہازوں کو دوسرے روٹ سے جانے کا حکم دیا ہے۔ اگر یہی طریقہ کار یونانی جہاز ران اختیار کریں تو اس پر اٹھنے والے اضافی اخراجات ان کے لئے ایک الگ دھچکا ہوں گے۔ کچھ عرصے قبل تک جہاز رانی ایک منافع بخش صنعت تھی۔

یونان کے ایس چارٹرنگ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر ساویریکاس کا کہنا تھا کہ کچھ جہاز جو چند ماہ پہلے یومیہ ایک لاکھ ڈالرز کما رہے تھے اب دس ہزار ڈالر بھی کمانے سے قاصر ہیں۔ یونان کی مجموعی قومی پیداوار میں جہاز رانی کی صنعت کا حصہ سات اعشاریہ چھ فیصد ہے اور گزشتہ سال فارن ایکسچینج کی مد میں صنعت سے اکیس اعشاریہ سات بلین ڈالر حاصل ہوئے تھے۔
آزاد کشمیر:تمام بلدیاتی اور ترقیاتی اداروں کے چیئرمین برطرف
افغانستان:اتحادی فوج کی کارروائی،32طالبان ہلاک
پاکستان میں موجود القاعدہ برطانیہ پر حملہ کرسکتے ہیں ، ایم آئی فائیو
اقوام متحدہ کا غزہ کے حالات پر بے بسی کا اظہار
مسلمان مغربی اور اسرائیلی مفادات کو نشانہ بنائیں ، ایمن الظواہری
مصر کے صدر کی سیکورٹی پر بات چیت کیلئے اسرائیل کو دعوت
بھارت :تاج محل شدید دھند کی لپیٹ میں
وینیز ویلا: اسرائیلی سفیرکو ملک بدر کردیا
غزہ :ایک اور اسکول اسرائیلی بمباری کا نشانہ
نیویارک:اقوام متحدہ نے اسکول پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا
1 2 3 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved