|
صومالی قزاق تاوان کی مد میں 15 کروڑڈالر حاصل کرچکے،کینیا
نیروبی: کینیا کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ صومالی قزاق گزشتہ ایک سال کے دوران تاوان کی مد میں پندرہ کروڑ امریکی ڈالر حاصل کرچکے ہیں۔ دارلحکومت نیروبی میں کینیا کے وزیر خارجہ موسس ویٹانگولا نے سفارت کاروں سے ملاقات کی جس میں ڈاکہ زنی کی روک تھام کے لئے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا ۔ ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ بحری جہازوں کے مالکان، اغوا کی صورت میں تاوان ادا نہ کریں کیونکہ تاوان کی ادائیگی سے قزاقوں کا حوصلہ بڑھ جاتا ہے اور وہ اس طرح کی کارروائیاں جاری رکھتے ہیں۔ صومالی قزاقوں کی کارروائیوں میں سب سے بڑا واقعہ سعودی آئل ٹینکر کا اغوا ہے جس میں سو ملین ڈالر مالیت کا خام تیل لدا ہوا ہے۔ |