|
ہیلری کلنٹن نے وزیر خارجہ بننے کی پیشکش قبول کرلی
نیویارک: سابق امریکی خاتون اول ہیلری کلنٹن نے نومنتخب صدر براک اوباما کی جانب سے وزیر خارجہ بننے کی پیشکش قبول کر لی۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر ہیلری کلنٹن نے اپنے سابق حریف صدارتی امیدوار براک اوباما کی پیشکش قبول کرتے ہوئے وزیر خارجہ بننے کا فیصلہ کرلیا ۔ اخبار کا کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن نے یہ فیصلہ نو منتخب صدر سے شکاگو میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا۔ حالیہ صدارتی مہم میں معمولی فرق سے شکست کھانے کے بعد ہیلری نے نیویارک میں سینٹ کی نشست سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم سینٹ ذرائع نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ اخبار کے مطابق صدر براک اوباما ٹیموتھی گیتھنز کو وزیر خارجہ اور نیو میکسیکو کے گورنر بل رچرڈسن کو وزیر تجارت نامزد کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ امریکی نومنتخب صدر پیر کو اپنی اقتصادی ٹیم کا اعلان کریں گے۔ |