aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
Mon, Dec 01 08, 01:50 PM PST
نائیجیریا: مسلم عیسائی فسادات، دوسو ہلاکتوں کی تصدیق
جوز: نائیجیریا میں مسلم عیسائی فسادات کے بعد فوج نے کنٹرول سنبھال لیا۔ حکومت نے دو سو ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔ وسطی نائیجیریا کے شہر جوس میں فسادات میں چار سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور تین سو کے قریب زخمی ہیں۔ ریاست پلاٹیو کے وزیر اطلاعات نے دو سو ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ ابتدائی اعدادو شمار ہیں عیسائی مسلم فسادات اس افواہ کے بعد شروع ہوئے جس میں کہا گیا تھا کہ مسلمانوں کی حمایت یافتہ آل نائیجیرین پیپلز پارٹی مقامی انتخابات میں عیسائیوں کی حامی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے شکست کھا گئی ہے۔

فسادات کے نتیجے میں دس ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ جنہوں نے مساجد ، گرجا گھروں اور فوجی بیرکوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ پرتشدد واقعات کے دوران متعدد مساجد اور گرجا گھر مسمار کئے گئے۔ فوج نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ فوجی دستوں کے گشت کے بعد صورت حال معمول پر آتی جارہی ہے۔ پولیس نے فسادات میں حصہ لینے کے الزام میں پانچ سو افراد حراست میں لے لئے۔
باجوڑ: تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے
اسرائیل: حماس رہنما مہرادا گرفتار
تھائی لینڈ :حکومت کیخلاف احتجاج
ہیٹی: زندگی معمول پر آنے لگی
کشیدہ تعلقات کاذمہ دارامریکا ہے، چین
افغانستان: دھماکا، پاکستانی جاں بحق
جارجیا: جعلی خبروں پرعوام میں خوف
رہائشی منصوبہ: امریکا، اسرائیل تعلقات کشیدہ
انڈونیشیا: زلزلے کے جھٹکے
جرمن کروز شپ اپنے پہلے سفر پر روانہ
1 2 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2010 All rights reserved