|
مقبوضہ کشمیر:مظاہرین اور پولیس میں تصادم ،20زخمی
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی شہادت کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرے کئے، پولیس تشدد سے بیس مظاہرین زخمی ہوگئے۔سری نگر کی مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد ہزاروں افراد نعرے لگاتے ہوئے سڑک پر نکل آئے۔ مظاہرین نے بھارتی مظالم کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کے لاٹھی چارج اور شیلنگ سے بیس افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں دو مقامی فوٹو گرافر بھی شامل ہیں۔ ضلع بارہمولا میں بھی ہزاروں افراد نے پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ اس موقع پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔ |