|
سارا پالن کا عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
واشنگٹن: امریکی ریاست الاسکا کی گورنراور سابق نائب صدارتی امیدوار سارا پالن نے عہدے سے استعفٰی دینے کا فیصلہ کرلیا۔ پچیس جولائی کوسارہ پالن ریاست کی ذمے داریاں لیفٹننٹ گورنر سین پارنیل کے حوالے کردیں گی۔ الاسکا میں رہائش گاہ پرہنگامی نیوز کانفرنس میں سارہ پالین نے عہدے سے استعفے کا اعلان کیا۔ انہوں نے آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا بھی اعلان کیا۔ سارہ پالین نے کہا کہ استعفے کا فیصلہ الاسکا کے مفاد میں کیا۔ وہ حکومت سے باہر رہ کر ریاست کے لیے مثبت کردار ادا کرتی رہیں گی۔ |