|
عراق میں تشدد جاری رہاتو امریکا لاتعلق ہوجائیگا،بائیڈن
بغداد: امریکا کے نائب صدر جوزف بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر عراق میں فرقہ وارانہ اور نسلی فسادات جاری رہے تو امریکا عراقی سیاست سے لاتعلق ہوجائیگا۔جوزف بائیڈن بغداد میں عراق کے وزیراعظم نوری المالکی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں امن کے قیام اور استحکام کا مرحلہ دشوار ہے۔ امریکی نائب صدرنے کہا کہ عراق میں یکجہتی اور استحکام کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ اگرعراق میں پرتشدد کارروائیاں جاری رہیں توامریکا عراقی سیاست سے لاتعلق ہوجائیگا۔ |