|
روس :امریکا کو افغانستان کیلئے سپلائی لائن دیگا
ماسکو: روس، امریکا کو ہتھیار افغانستان منتقل کرنے کیلئے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دے گا۔ افغانستان میں اتحادی فوج کو ہتھیاروں کی فراہمی کیلئے روس کی سرزمین استعمال کرنے کے متعلق معاہدے پر دستخط آئندہ ہفتے امریکی صدر اوباما کے دورہ روس کے دوران کئے جائیں گے۔ روسی خارجہ پالیسی کے مشیر سرگئی پریکھوڈکو نے صحافیوں کو بتایا کہ متوقع معاہدے کے تحت امریکا، روس کے زمینی اور فضائی راستوں سے مہلک ہتھیار اور دیگر سامان افغانستان منتقل کرسکے گا۔تاہم انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ امریکی فوج کو بھی روس کے راستے افغانستان آمد و رفت کی اجازت ہوگی یا نہیں ۔ |