aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   34 oC   28 oC   70 %
 ISL   34 oC   22 oC   42 %
 LHR   36 oC   26 oC   45 %
 QTA   36 oC   18 oC   14 %
 PSW   32 oC   24 oC   51 %
  Sunday, Jul 05 2009
Sun, Apr 06 08, 06:04 PM PST
کھوڑواسپیکر ، شہلا رضاڈپٹی منتخب
کراچی:  پیپلز پارٹی کے نثار احمد کھوڑو اور شہلا رضا کے سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب ،آج حلف اٹھائیں گے۔سندھ اسمبلی کے اسپیکر مظفر حسین شاہ نے پریس بریفنگ میں نثار کھوڑو اور شہلا رضا کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا اعلان کیا۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے کسی اور امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ دونوں بلا مقابلہ سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو جائیں گے۔اس سے قبل نثار کھوڑو اور شہلا رضا نے نامزد وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ ،پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر مظہر الحق اور پارٹی کے دیگر ارکان اور رہنماوٴں کے ہمراہ اسمبلی سیکریٹریٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

اسپیکر کے عہدے پر نثار کھوڑو کی جانب سے چار اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے شہلا رضا کی جانب سے دو کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے گئے۔نثار کھوڑو کے کاغذات میں ایاز سومرو ،حاجی مظفر شجرہ ،مراد علی شاہ، سکندر علی ،منور عباسی ،احمد علی شاہ ،شمیم آرا اور مکیش کمار تجویز کنندہ اور تائید کنندہ ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر کے لئے شہلا رضا کے کاغذات نامزدگی کے لئے شازیہ مری ،فیاض بھٹو ،سلیم خورشید کھوکھر اور نصر اللہ بلوچ تجویر کنندہ اور تائید کنندہ ہیں۔اس موقع پر پاٹی کارکنوں نے ”جئے بھٹو“اور ”جئے بے نظیر“کے نعرے لگائے۔

کاغذات جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نامزد اسپیکر نثار کھوڑو نے کہا کہ پارٹی نے مجھے اسپیکر اور شہلا رضا کو ڈپٹی اسپیکر نامزد کیا ہے۔گزشتہ روز اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ زیادہ لوگوں کے آنے سے اسمبلی میں نا خوش گوار واقعہ پیش آیااور ایسے واقعات سے بچنے کے لیے انٹری پاسز پر نظر رکھنا ہوگی۔نامزد ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں جنہوں نے اپنی جان دے کر جمہوریت کوپروان چڑھایا۔انہوں نے کہا کہ ایوان کا تقدس برقرار رکھنے کے لئے وہ ایوان کے تقاضے کے مطابق حق ادا کریں گی۔
چٹھہ کوق لیگ کاصدربنانے پراتفاق
حکومت آپریشن جنوبی پنجاب لے جانا چاہتی ہے، سراج الحق
پارٹی تقسیم کرنیکی سازش کامیاب نہیں ہوگی ،چوہدری برادران
بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے پالیسی تشکیل
ملک میں بارشوں کا آغاز ایک ہفتے بعد متوقع
منشیات اسمگلنگ: گرفتار پاکستانی بے قصور ہیں،دفتر خارجہ
آمروں کو سزا ملنی چاہئے،صدر زرداری
جے یوآئی کا سوات آپریشن بندکرنے کامطالبہ
کراچی:دوہرے قتل کا مقدمہ، تفتیش کیلئے ٹیم تشکیل
کراچی ٹرانسپورٹ اتحادکاہڑتال کااعلان
1 2 3 4 5 6 7 8 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved