|
ڈاکٹر عبدالقدیر پر مزید پابندیاں عائد
اسلام آباد : ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیرخان پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں ہیں ۔آج نیوز کے نمائندے کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پر میڈیا سے بات چیت کرنے کے بعد متعلقہ اداروں نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے جس کے بعد ان پر مزیدپابندیاں عائد کردی گئی ہیں اورا ن کو سختی سے ہدایت کی گئیں ہیں کہ وہ کبھی بھی ذرائع ابلاغ سے کسی قسم کے روابط نہیں رکھیں گے ۔گزشتہ روز ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو اپنے ایک ٹیلی فونک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے لیبیا اور ایران کو ایٹمی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا الزام ملکی مفاد میں اپنے سرلیا ہے جس کے بعد متعلقہ اداروں نے ان پر مزید پابندیاں عائد کردی ہیں ۔ |