aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
Wed, Apr 09 08, 04:46 PM PST
پیمرا ترمیمی آرڈیننس منسوخ
اسلام آباد: وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پیمرا قوانین کی جانے والی ترامیم کے خاتمے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں ہوا جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔ کابینہ کا اجلاس میں سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیر افگن نیازی کے ساتھ رونما ہونے والے واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔ وزیر اعظم نے دونوں واقعات کے مرتکب افراد کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کی اقتصادی صورت حال پر کابینہ کو بریفنگ دی جس پر کابینہ نے عدم اطمینا ن کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم ہاوٴس کے اخراجات کم کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے تمام وزراء کو ہدایت کی کہ وہ بھی اپنی وزارتوں کے اخراجات میں کمی کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں وزراء نے اپنی وزارتوں کے حوالے سے ایکشن پلان پیش کیا اور ملک میں امن وامان کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔

مولانا سعید جلالپوری جاں بحق
ضمنی انتخاب میں متعدد بے ضابطگیاں ہوئیں، آفتاب
کالعدم تنظیمیں دوبارہ متحرک ہو رہی ہیں، رحمان
سوئس مقدمات کے حوالے سے رپورٹ جمع
وسائل پرصوبوں کو بھی حق ملکیت دینے پر اتفاق
صوبہ سرحد کے نئے نام پختونخواہ اباسین پر اتفاق
کراچی: واٹر کورسز ملازمین کا دھرنا ختم
جیل اصلاحات کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت
قومی اسمبلی: اپوزیشن کی حکومت پر تنقید
دہشتگردی: پاکستان کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، کرزئی
1 2 3 4 5 6 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2010 All rights reserved