aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
Tue, Jun 17 08, 05:04 PM PST
ایران اور شمالی کوریا کو ایٹمی بلیو پرنٹس فراہم نہیں کئے، ڈاکٹر قدیر
اسلام آباد: پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ ایران اور شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں کے بلیوپرنٹس فروخت نہیں کئے گئے۔ اسلام آباد میں غیر ملکی نیوز ایجنسی سے ٹیلی فونک انٹرویو میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایران اور شمالی کوریا کو ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے میں مغربی ممالک کے الزامات کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور شمالی کوریا کو ایٹمی ٹیکنالوجی فروخت نہیں کی اور اس بارے میں مغربی ممالک کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ایٹمی ٹیکنالوجی کی فراہمی اور پھیلاؤ کے ذمہ دار مغربی ممالک ہیں۔ مغربی ممالک نے ایران اور شمالی کوریا کو ایٹمی ٹیکنالوجی فراہم کی۔

مغربی ممالک اسرائیل کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں کیوں ایسی باتیں نہیں کرتے؟ کیوں اسرائیل کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاتا؟ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ امریکا اور اقوام متحدہ کے ادارے کو ان تک رسائی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سابق انسپکٹر کے بیان کا مقصد حکومت پاکستان پر دباؤ بڑھانا ہے یہ بات اس وقت سامنے آئی ہے جب مجھ پر سے پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔
پنجاب: ضمنی انتخابات، پولنگ آج ہوگی
لانچ کو حادثہ، درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ
رواں ماہ تہتر کا آئین بحال ہو جائیگا، صدر
کراچی: تجارتی مراکز کے اوقات کار مقرر
لیفٹیننٹ جنرل شجاع پاشا کی مدت ملازمت میں توسیع
لاہور کے الیکشن میں بھی دھاندلی ہو گی، شیخ رشید
ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تجویز مسترد
کور کمانڈرز کانفرنس: سیکورٹی صورتحال پر غور
لاہور دھماکا: ہلاکتیں پندرہ ہوگئیں
گوجرانوالہ: اشتہاری گروہ کا سرغنہ ہلاک
1 2 3 4 5 6 7 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2010 All rights reserved