aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   34 oC   28 oC   70 %
 ISL   34 oC   22 oC   42 %
 LHR   36 oC   26 oC   45 %
 QTA   36 oC   18 oC   14 %
 PSW   32 oC   24 oC   51 %
  Sunday, Jul 05 2009
Thu, Jun 19 08, 04:37 PM PST
سول نافرمانی کا آپشن بھی موجود ہے، اے پی ڈی ایم
اسلام آباد: اے پی ڈی ایم نے صدر پرویز مشرف کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججوں کی بحالی التواء میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اے پی ڈی ایم کی دو روزہ کانفرنس میں نئی احتجاجی تحریک کی تاریخوں کا اعلان نہیں ہو سکا ۔عمران خان کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بعد جولائی کے پہلے ہفتے میں احتجاجی تحریک کا اعلان کیا جائے گا۔ اے پی ڈی ایم کے رہنما محمود خان اچکزئی نے اسلام آباد میں دو روزہ کانفرنس کے بعد اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے تین نومبر کے اقدامات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انیس سو تہتر کے آئین کو بالادست قرار دیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ نئی حکومت اعلان بھوربن سے پیچھے ہٹ چکی ہے اور یہ پرویز مشرف کے ساتھ گٹھ جوڑ کر چکی ہے اوریسے راستوں کی تلاش میں ہے جس سے برطرف ججوں کی بحالی کے معاملے کو محدود اور کنٹرول میں رکھا جا سکے۔ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف فوری طور پر صدارت چھوڑ دیں اور اعلیٰ عدالتوں کو دو نومبر کی پوزیشن پر بحال کیا جائے۔

اعلامئے میں مشرف کے دور میں لاپتہ کئے جانے والے افراد کو بازیاب کرانے اور بلوچستان میں فوجی آپریشن کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں وکلاء سے مشاورت کے بعد سات جولائی کو نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ عوام سے ہمارا وعدہ ہے کہ اے پی ڈی ایم عدلیہ کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔
چٹھہ کوق لیگ کاصدربنانے پراتفاق
حکومت آپریشن جنوبی پنجاب لے جانا چاہتی ہے، سراج الحق
پارٹی تقسیم کرنیکی سازش کامیاب نہیں ہوگی ،چوہدری برادران
بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے پالیسی تشکیل
ملک میں بارشوں کا آغاز ایک ہفتے بعد متوقع
منشیات اسمگلنگ: گرفتار پاکستانی بے قصور ہیں،دفتر خارجہ
آمروں کو سزا ملنی چاہئے،صدر زرداری
جے یوآئی کا سوات آپریشن بندکرنے کامطالبہ
کراچی:دوہرے قتل کا مقدمہ، تفتیش کیلئے ٹیم تشکیل
کراچی ٹرانسپورٹ اتحادکاہڑتال کااعلان
1 2 3 4 5 6 7 8 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved