aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   34 oC   28 oC   70 %
 ISL   34 oC   22 oC   42 %
 LHR   36 oC   26 oC   45 %
 QTA   36 oC   18 oC   14 %
 PSW   32 oC   24 oC   51 %
  Sunday, Jul 05 2009
Thu, Jun 19 08, 04:42 PM PST
کرم ایجنسی:سیکورٹی قافلے پر حملہ،10افراد ہلاک
کر م ایجنسی: کرم ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر عسکریت پسندوں کے حملے میں ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں پانچ حملہ آور مارے گئے پارہ چنار میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ کرم ایجنسی میں صدہ سے پارا چنار جانے والے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر پیر قیوم کے مقام پر عسکریت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں ایک ڈرائیور جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ حملہ آوروں نے سیکورٹی فورسز کے قافلے میں شامل غذائی اجناس سے بھرے ہوئے ٹرکوں کو آگ لگا دی۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ حملہ آور ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔

کانوائے پر حملے کے بعد علاقے کی صورتحال کشیدہ ہے دوسری جانب پارا چنار کے نواحی علاقے شلوزان میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ تازہ ہلاکتوں کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے اور سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
چٹھہ کوق لیگ کاصدربنانے پراتفاق
حکومت آپریشن جنوبی پنجاب لے جانا چاہتی ہے، سراج الحق
پارٹی تقسیم کرنیکی سازش کامیاب نہیں ہوگی ،چوہدری برادران
بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے پالیسی تشکیل
ملک میں بارشوں کا آغاز ایک ہفتے بعد متوقع
منشیات اسمگلنگ: گرفتار پاکستانی بے قصور ہیں،دفتر خارجہ
آمروں کو سزا ملنی چاہئے،صدر زرداری
جے یوآئی کا سوات آپریشن بندکرنے کامطالبہ
کراچی:دوہرے قتل کا مقدمہ، تفتیش کیلئے ٹیم تشکیل
کراچی ٹرانسپورٹ اتحادکاہڑتال کااعلان
1 2 3 4 5 6 7 8 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved