aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   34 oC   28 oC   70 %
 ISL   34 oC   22 oC   42 %
 LHR   36 oC   26 oC   45 %
 QTA   36 oC   18 oC   14 %
 PSW   32 oC   24 oC   51 %
  Sunday, Jul 05 2009
Sat, Jun 21 08, 04:50 PM PST
بینظیر قتل: اقوام متحدہ سے تحقیقات کیلئے کئی ممالک کی حمایت
نوڈیرو: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بے نظیر قتل کیس کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کرانے کیلئے کئی ممالک نے حمایت کر دی۔وہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر خون کا عطیہ دینے کے بعد نوڈیرو میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹوکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ بے نظیر بھٹو نے اپنے لہو سے چراغ جلایا ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مخلوط حکومت قائم ہوئی ہے ،آئندہ صدر پی پی کا کارکن ہی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آج مخالفین موجود نہیں ہیں اور پیپلز پارٹی کسی کارکن کو صدر بنا کر اسے عزت بخشے گی۔آصف علی زرداری نے ،انہوں نے بتایا کہ بی بی کے قتل کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کرانے کیلئے کئی ملکوں نے حمایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ انسانیت کی خدمت سب سے بڑی اہم عبادت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے دوستانہ تعلقات ہیں اور جمہوریت کی راہ پر کاندھے سے کاندھا ملا کر چلیں گے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ججز کی بحالی پر مکمل اتفاق ہے قوم جلد خوشخبری سنے گی۔ انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر حکمران اتحاد کے خاتمے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ صدر پرویز مشرف کو ہٹانے کیلئے اتحادیوں سے لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نوڈیرو اورلاڑکانہ کو مثالی ضلع بنائیں گے اورہمارا مقصدخوشحال پاکستان ہے۔
چٹھہ کوق لیگ کاصدربنانے پراتفاق
حکومت آپریشن جنوبی پنجاب لے جانا چاہتی ہے، سراج الحق
پارٹی تقسیم کرنیکی سازش کامیاب نہیں ہوگی ،چوہدری برادران
بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے پالیسی تشکیل
ملک میں بارشوں کا آغاز ایک ہفتے بعد متوقع
منشیات اسمگلنگ: گرفتار پاکستانی بے قصور ہیں،دفتر خارجہ
آمروں کو سزا ملنی چاہئے،صدر زرداری
جے یوآئی کا سوات آپریشن بندکرنے کامطالبہ
کراچی:دوہرے قتل کا مقدمہ، تفتیش کیلئے ٹیم تشکیل
کراچی ٹرانسپورٹ اتحادکاہڑتال کااعلان
1 2 3 4 5 6 7 8 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved