aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   34 oC   28 oC   70 %
 ISL   34 oC   22 oC   42 %
 LHR   36 oC   26 oC   45 %
 QTA   36 oC   18 oC   14 %
 PSW   32 oC   24 oC   51 %
  Sunday, Jul 05 2009
Sun, Jun 22 08, 03:33 PM PST
گوجرانوالہ: 8سالہ طالب علم کا سفاکانہ قتل
گوجر انو الہ: گوجرانوالہ میں آٹھ سالہ طالب علم کو اغواء کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔گوجرانوالہ کے علاقے سینسرہ گورائیہ میں چوتھی جماعت کا طالب علم آٹھ سالہ اویس گھر سے دینی مدرسے جانے کے لئے نکلالیکن اسے راستے سے ہی اغواء کر لیا گیا۔ ملزمان نے ٹیلی فون پر اس کے والدین کو دھمکیاں دیں لیکن کوئی مطالبہ نہیں کیا۔

مغوی کے اہل خانہ نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی اور اغواء کاروں کے ٹیلی فون نمبرز بھی پولیس کو فراہم کئے لیکن ملزموں نے اویس کی آنکھوں، کانوں اور ناک میں تیزاب ڈالا اور سر پتھر سے کچل کر لاش نہر میں پھینک دی۔ اغواء سے کچھ عرصہ پہلے اویس کے والد محمد اقبال کی اپنے ہمسایوں خرم، اکرم اور سلیمان سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔ پولیس انہی پر واردات میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق اویس قتل کیس میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔اس سفاکانہ قتل سے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ محلے داروں کا کہنا ہے کہ بے گناہ اویس کے خون سے ہاتھ رنگین کرنے والے ملزموں کو عبرتناک سزا ملنی چاہیئے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس روایتی ہتھکنڈوں سے ہٹ کر بروقت کارروائی کرتی تو شاید اویس کے گھر والوں یہ دیکھنا نہ پڑتا۔
نواب شاہ:کمانڈو عنایت شہانی شہید سپرد خاک
عرب امارات کامتاثرین مالاکنڈکی بحالی کیلئے تعاون کااعلان
امریکی فوج کی واپسی تک امن کی صورتحال بہتر نہیں ہو سکتی،عمران
آپریشن راہ راست ،سات دہشتگرد گرفتار
اساتذہ اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں،سائرہ
ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی
ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ جاری
سعودی عرب منشیات کیس : ملزمان کا چالان پیش
لاہور: مہنگی پیٹرولیم مصنوعات کیخلاف شٹرڈاؤن
سترہویں ترمیم سے پہلے متنازعہ شقیں ختم کی جائیں،شجاعت
1 2 3 4 5 6 7 8 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved