aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   34 oC   28 oC   70 %
 ISL   34 oC   22 oC   42 %
 LHR   36 oC   26 oC   45 %
 QTA   36 oC   18 oC   14 %
 PSW   32 oC   24 oC   51 %
  Sunday, Jul 05 2009
Mon, Jun 23 08, 05:07 PM PST
بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے ہٹ دھرمی ترک کرے ، میر واعظ
اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنی ہٹ دھرمی ترک کرے۔ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ آصف علی زرداری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کسی سطح پر بھی کشمیریوں کے جذبات کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی حریت کانفرنس کو کشمیریوں کی نمائندہ جماعت سمجھتی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے ہی مسئلہ کشمیر کا وجود شروع ہوا اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی شہید بے نظیر بھٹو کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر بدر نے مشترکہ اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں اطراف سے طلباء، یوتھ، وکلاء، تاجر اور عوام کے منتخب نمائندوں کے وجود کا تبادلہ کیا جائے گا۔ ملاقات کا دوران کل جماعتی حریت کانفرنس کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بے نظیر بھٹو کی شہادت پر تعزیت بھی کی۔
چٹھہ کوق لیگ کاصدربنانے پراتفاق
حکومت آپریشن جنوبی پنجاب لے جانا چاہتی ہے، سراج الحق
پارٹی تقسیم کرنیکی سازش کامیاب نہیں ہوگی ،چوہدری برادران
بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے پالیسی تشکیل
ملک میں بارشوں کا آغاز ایک ہفتے بعد متوقع
منشیات اسمگلنگ: گرفتار پاکستانی بے قصور ہیں،دفتر خارجہ
آمروں کو سزا ملنی چاہئے،صدر زرداری
جے یوآئی کا سوات آپریشن بندکرنے کامطالبہ
کراچی:دوہرے قتل کا مقدمہ، تفتیش کیلئے ٹیم تشکیل
کراچی ٹرانسپورٹ اتحادکاہڑتال کااعلان
1 2 3 4 5 6 7 8 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved