aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
اگلا صدر کون ہو گا؟
فہمیدہ مرزا
اسفند یار ولی
فریال تالپور
آفتاب شعبان میرانی
City Max Min Hum
 KHI   31 oC   36 oC   70 %
 ISL   36 oC   23 oC   70 %
 LHR   35 oC   26 oC   62 %
 QTA   35 oC   19 oC   70 %
 PSW   34 oC   24 oC   66 %
  Tuesday, Aug 19 2008
Wed, Jun 25 08, 11:29 PM PST
طالبان شوریٰ کاسوات امن معاہدہ برقرار رکھنے کا فیصلہ
سوات: سوات کے طالبان نے حکومت سے امن معاہدہ برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا جبکہ منگلور میں عسکریت پسندوں نے پولنگ اسٹیشن پر قبضہ کر کے مورچے بنالئے۔ کبل میں پولیس چوکی پر حملے میں ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ مولانا فضل اللہ کی سربراہی میں تحریک طالبان سوات کی مرکزی شوریٰ اور کمانڈروں کا اجلاس نامعلوم مقام پر ہوا۔ اجلاس میں سرحد حکومت سے امن معاہدہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ شوریٰ نے مذاکراتی ٹیم کو صوبائی حکومت سے آخری اور فیصلہ کن بات چیت کی اجازت دی ہے۔

اجلاس میں طالبان ترجمان مسلم خان نے کہا ہے کہ سوات سے فوج فوری واپس بلائی جائے اور اگر سیکورٹی فورسز نے طالبان کے خلاف کارروائی کی تو بھرپور جواب دیں گے۔ ادھر سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے گوالیری میں نامعلوم افراد نے پولیس چوکی اور ملحقہ پولیس کوارٹر کو آگ لگا دی۔ عسکریت پسندوں نے سوات کے علاقے منگلور میں بیلاگٹ پولنگ اسٹیشن پر قبضہ کر کے مورچے قائم کر لئے۔ یہ پولنگ اسٹیشن پی ایف اکاسی میں واقع ہے جہاں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کل پولنگ ہو گی۔

دوسری جانب تحصیل کبل کے علاقے شاہ ڈھیرئی میں عسکریت پسندوں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ سوات کے علاقوں رونیال، سیچنڑیال، الہ آباد، گاشگوڑ اور چپریال کے علاقوں میں سات گرلز اسکول نذر آتش کر دیئے گئے۔ جس کے بعد چوبیس گھنٹوں میں جلائے گئے اسکولوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔
مردان میں گرینڈ جرگہ آج میں ہوگا
کرم ایجنسی :جھڑپوں میں اکیس افراد ہلاک
باجوڑ ایجنسی : طالبان کے اہم ٹھکانے تباہ ، تیس جنگجو ہلاک
مشرف سے مری کی سرکاری رہائشگاہ خالی کرا لی گئی
الطاف حسین کی صدر کیلئے زرداری کے نام کی تجویز
نواز شریف کی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی
مشرف کے مستعفی ہونے میں برطانیہ کاکردار ادا کرنیکا اعتراف
مشرف جہاں چاہیں رہ سکتے ہیں،امریکا
آج مستعفی ہو رہا ہوں، ملک قیوم
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس منسوخ
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved