|
پولیس اور بجلی کے ادارے کرپشن میں سر فہرست
کراچی: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان کے بارے میں نئی رپورٹ جاری کر دی۔ پولیس عدلیہ اور بجلی فراہم کرنے والے ادارے بدعنوانی میں سرفہرست ہیں۔ رپورٹ کا اجراء ادارے کے چیئرمین عادل گیلانی نے کراچی میں کیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں دو ہزار دو کے بعد مزید اضافہ ہوا ہے۔ احتساب کا فقدان، سرکاری اہلکاروں کی کم تنخواہ اور سرکاری حکام کے وسیع صوابدیدی اختیارات کرپشن میں اضافہ کی وجہ ہیں۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان میں ہر خاندان اوسطاً دو ہزار تین سو تین روپے سالانہ رشوت کی ادائیگی کرتا ہے۔ فوج نے سول معیشت پر قبضہ کر رکھا ہے اور پولیس، بجلی فراہم کرنے والے ادارے اور عدلیہ بدعنوانی میں سرفہرست ہیں۔ عدلیہ بدعنوانی میں گزشتہ برس تک پانچویں نمبر پر تھی اس سال یہ تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔ |