aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
Mon, Jun 30 08, 01:00 AM PST
نئی پی پی کی موجودہ حکومت سے کوئی تعلق نہیں،امین فہیم
حیدر آباد: پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرئینز کے صدر مخدوم امین فہیم کا کہنا ہے کہ نئی پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔وہ حیدر آباد میں کتاب کی تقریب رونمائی کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی میں ایک لائن کھینچ دی گئی ہے ایک طرف نئے لوگ اور دوسری طرف پرانے لوگ ہیں اور اس وقت ایک نئی پیپلزپارٹی حکومت کررہی ہے اور ان کا اس حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ غربت اور بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں اور حکومت اصل مسائل پر توجہ دینے کے بجائے کبھی ججز کو لانے اور کبھی صدر کے مواخذے کی باتیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر پرویز مشرف کے جانے سے غریب کو روٹی ملے گی نہ لوڈشیڈنگ ختم ہوگی۔مخدوم امین فہیم نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی کی جاگیر نہیں ہییہ غریب عوام کی پارٹی ہے اور عوام نہیں چاہیں گے کہ پیپلزپارٹی دوحصوں میں بٹ جائے اور میری یہ کوشش ہے کہ میری وجہ سے پارٹی میں کوئی دراڑ نہ پڑے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انہیں آصف علی زرداری کی جانب سے پاکستان کا صدر بنانے کی پیشکش محض افواہ ہے۔
مولانا سعید جلالپوری جاں بحق
ضمنی انتخاب میں متعدد بے ضابطگیاں ہوئیں، آفتاب
کالعدم تنظیمیں دوبارہ متحرک ہو رہی ہیں، رحمان
سوئس مقدمات کے حوالے سے رپورٹ جمع
وسائل پرصوبوں کو بھی حق ملکیت دینے پر اتفاق
صوبہ سرحد کے نئے نام پختونخواہ اباسین پر اتفاق
کراچی: واٹر کورسز ملازمین کا دھرنا ختم
جیل اصلاحات کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت
قومی اسمبلی: اپوزیشن کی حکومت پر تنقید
دہشتگردی: پاکستان کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، کرزئی
1 2 3 4 5 6 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2010 All rights reserved