aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
اگلا صدر کون ہو گا؟
فہمیدہ مرزا
اسفند یار ولی
فریال تالپور
آفتاب شعبان میرانی
City Max Min Hum
 KHI   31 oC   36 oC   70 %
 ISL   36 oC   23 oC   70 %
 LHR   35 oC   26 oC   62 %
 QTA   35 oC   19 oC   70 %
 PSW   34 oC   24 oC   66 %
  Tuesday, Aug 19 2008
Sat, Jul 05 08, 07:26 PM PST
آئندہ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو نہیں دونگا،ڈاکٹر قدیر
اسلام آباد: جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ وہ آئندہ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو نہیں دیں گے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے آج نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوریا کو سینٹری فیوجز کی فراہمی کے حوالے سے انہوں نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو صدر پرویز مشرف کی کتاب کے متن کا حوالہ دیا تھا اور یہ کہا تھا کہ اس بارے میں صدر مشرف سے پوچھا جائے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر کا کہنا تھا کہ خبررساں ادارے نے ان کے انٹرویو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لیفٹیننٹ جنرل خالد قدوائی کے ریمارکس کو پڑھنے کے بعد ردعمل دیں گے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر نے بتایا کہ ان کے وکیل نے انہیں مزید انٹرویو نہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔ وہ آئندہ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دینے سے اجتناب برتیں گے۔ ادھر ڈاکٹر عبدالقدیر کی اہلیہ ہنی خان نے آج نیوز کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کے وکیل اقبال جعفری کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے موکل کو کیس کے حتمی نتیجے تک مزید بیانات اور انٹرویو دینے سے روک دیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر کے وکیل نے بتایا ہے کہ مزید بیانات سے کیس پر اثر پڑ سکتا ہے۔ ڈاکٹر قدیر اب کیس کے فیصلے تک کوئی بیان میڈیا پر نہیں دیں گے۔
کرم ایجنسی :جھڑپوں میں اکیس افراد ہلاک
باجوڑ ایجنسی : طالبان کے اہم ٹھکانے تباہ ، تیس جنگجو ہلاک
مشرف سے مری کی سرکاری رہائشگاہ خالی کرا لی گئی
الطاف حسین کی صدر کیلئے زرداری کے نام کی تجویز
نواز شریف کی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی
مشرف کے مستعفی ہونے میں برطانیہ کاکردار ادا کرنیکا اعتراف
مشرف جہاں چاہیں رہ سکتے ہیں،امریکا
آج مستعفی ہو رہا ہوں، ملک قیوم
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس منسوخ
ڈی آئی خان خود کش دھماکا،دفعہ ایک سو چوالیس نافذ
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved