|
کراچی:مکتب غوثیہ میں دن دیہاڑے ڈکیتی
کراچی: کراچی کے علاقے نزدپرانی سبزی منڈی میں مکتب غوثیہ میں دن دیہاڑے اسی ہزار روپے ڈکیتی۔ نمائندہ آج نیوز کے مطابق نزدپرانی سبزی منڈی کے قریب مکتب غوثیہ میں دوپہر تین بجے کے قریب چھ مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر مکتب غوثیہ کے مالک قاسم جلالی سے اسی ہزار روپے لوٹ لئے جبکہ جاتے ہوئے ڈاکوؤں نے مدرسے کے چوکیداروں سے اسلحہ بھی چھین لیا۔ |