کراچی: صوبائی اور شہری حکومت کے مابین کراچی واٹر بورڈ پر تنازعہ طے پا گیا ہے اور سندھ حکومت نے دوبارہ سٹی ناظم کو واٹر بورڈ کا چیئرمین بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی نئی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی صوبائی حکومت اور کراچی کی شہری حکومت کے درمیان واٹر بورڈ اور کے بی سی اے کی سربراہی کی جنگ شروع ہو گئی تھی۔
صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی نے دونوں ادارے شہری حکومت سے اپنی تحویل میں لے لئے تھے۔ تاہم طویل مذاکرات کے بعد اب دوبارہ سٹی ناظم مصطفی کمال کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ کے بی سی اے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔