|
مہمند ایجنسی:مغوی صحافی رہا
پشاور: مہمند ایجنسی سے دو روز قبل اغواء کئے گئے صحافی رہا کر دیئے گئے۔ امریکی اخبار کے نمائندے پیر زبیر شاہ فوٹو گرافر اختر سومرو اور ان کے مقامی ساتھی کو طالبان نے شک کی بناء پر دو روز پہلے اغواء کیا تھا۔ مقامی طالبان ترجمان ڈاکٹر اسد نے آج نیوز کو بتایا کہ مقامی صحافیوں کی یقین دہانی کے بعد مغوی صحافیوں کو رہا کیا گیا ہے ۔طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ صحافیوں سے ان کی دشمنی نہیں ہے ان تینوں کو غلط بیانی پر اغواء کیا گیا تھا تاہم ان پر تشدد نہیں کیا گیا۔ |