aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
اگلا صدر کون ہو گا؟
فہمیدہ مرزا
اسفند یار ولی
فریال تالپور
آفتاب شعبان میرانی
City Max Min Hum
 KHI   31 oC   36 oC   70 %
 ISL   36 oC   23 oC   70 %
 LHR   35 oC   26 oC   62 %
 QTA   35 oC   19 oC   70 %
 PSW   34 oC   24 oC   66 %
  Tuesday, Aug 19 2008
Sat, Jul 05 08, 10:11 PM PST
بھارت میں لاپتہ پاکستانی لڑکی کی وطن واپسی
اسلام آباد: بھارت میں لاپتہ ہونے والی پاکستانی لڑکی سے متعلق آج ٹی وی پر رپورٹ نشر ہونے کے بعد بھارتی حکام نے لڑکی کو وطن واپسی بھیج دیا۔ بھارت کے شہر کانپور میں والد کے ہمراہ رشتہ داروں سے ملنے جانے والی لڑکی نادیہ پاکستان واپس آتے ہوئے دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر اپنے والد سے بچھڑ گئی تھی۔ نادیہ کے مطابق وہ چائے کے پیسے دینے باہر گئی تو اس دوران امیگریشن گیٹ بند ہو گیا اور اسے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ایک خاتون نے نادیہ کی مدد کی اور اسے کانپور اس کے رشتہ داروں تک پہنچا دیا۔ لیکن نادیہ کے ویزے کی مدت ختم ہو چکی تھی تاہم آج ٹی وی پر گمشدگی کی بروقت رپورٹ نشر کی گئی جس سے بھارتی حکام نادیہ کے ویزے کی مدت ختم ہونے کی وجوہات سے آگاہ ہوئے اور اسے پاکستان واپس بھیج دیا۔ اورنگی ٹاؤن کے رہائشی محمد لیاقت کے مطابق دہلی ریلوے اسٹیشن پر نادیہ کے لاپتہ ہونے کے بعد ریلوے حکام اور پولیس نے انہیں زبردستی اٹاری بھیج دیا۔

جہاں انتظامیہ نے نادیہ کو ڈھونڈھنے میں مدد کرنے کے بجائے نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ سامان اور نقدی چھین کر انہیں فوری ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔ دوسری صورت میں جھوٹے مقدمہ میں ملوث کرنے کی دھمکی دی۔ آج ٹی وی پر رپورٹ نشر ہونے کے بعد بھارتی حکام نے نادیہ کو پاکستان بھیج دیا۔ نادیہ کی والدہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکام اور آج ٹی وی کی خدمات کو سراہا۔ اپنے گھر والوں کے درمیان پہنچ کر نادیہ بہت خوش ہے مگر اب بھی انڈیا میں بہت سے ایسے پاکستانی موجود ہیں جو اپنے اہل خانہ تک پہنچنے کے لئے بے چین ہیں۔
کرم ایجنسی :جھڑپوں میں اکیس افراد ہلاک
باجوڑ ایجنسی : طالبان کے اہم ٹھکانے تباہ ، تیس جنگجو ہلاک
مشرف سے مری کی سرکاری رہائشگاہ خالی کرا لی گئی
الطاف حسین کی صدر کیلئے زرداری کے نام کی تجویز
نواز شریف کی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی
مشرف کے مستعفی ہونے میں برطانیہ کاکردار ادا کرنیکا اعتراف
مشرف جہاں چاہیں رہ سکتے ہیں،امریکا
آج مستعفی ہو رہا ہوں، ملک قیوم
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس منسوخ
ڈی آئی خان خود کش دھماکا،دفعہ ایک سو چوالیس نافذ
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved