aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
اگلا صدر کون ہو گا؟
فہمیدہ مرزا
اسفند یار ولی
فریال تالپور
آفتاب شعبان میرانی
City Max Min Hum
 KHI   31 oC   36 oC   70 %
 ISL   36 oC   23 oC   70 %
 LHR   35 oC   26 oC   62 %
 QTA   35 oC   19 oC   70 %
 PSW   34 oC   24 oC   66 %
  Tuesday, Aug 19 2008
Sat, Jul 05 08, 10:29 PM PST
دس جولائی کو شاہراہ دستور پرریلی نکالنے کا اعلان
لاہور: ہائیکورٹ بار راولپنڈی بنچ کے صدر سردار عصمت اللہ نے دس جولائی کو شاہراہ دستور پر عظیم الشان ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا۔ ریلی میں شرکت کے لئے ملک بھر میں وکلاء کو دعوت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعلان لاہور میں آل پاکستان ہائیکورٹ بار اسوسی ایشنز کے نمائندہ اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ سردار عصمت اللہ کا کہنا تھا کہ آئندہ لانگ مارچ کی بجائے عدالتوں کی تالا بندیاں کر دی جائے گے جو ججز کی بحالی تک رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کا کردار بھی واضح نہیں رہا انہیں حکومت یا احتجاج میں سے ایک راستہ اختیار کرنا ہو گا۔

ہائیکورٹ بار کے صدر کا کہنا تھا کہ بار ایسوسی ایشنز کے اجلاس میں آئینی پیکیج کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران بتایا گیا کہ پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز کے سامنے پیش ہونے والے بار کے عہدیداروں کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری رانا اسد احمد خان نے بتایا کہ انیس جولائی کو لاہور میں ہونے والے آل پاکستان نمائندہ وکلاء کنونشن میں عدالتوں کی تالا بندیوں کے حوالے سے تجویز دی جائے گی اور حتمی تاریخ کا اعلان بھی کنونشن میں کیا جائے گا۔
مردان میں گرینڈ جرگہ آج میں ہوگا
کرم ایجنسی :جھڑپوں میں اکیس افراد ہلاک
باجوڑ ایجنسی : طالبان کے اہم ٹھکانے تباہ ، تیس جنگجو ہلاک
مشرف سے مری کی سرکاری رہائشگاہ خالی کرا لی گئی
الطاف حسین کی صدر کیلئے زرداری کے نام کی تجویز
نواز شریف کی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی
مشرف کے مستعفی ہونے میں برطانیہ کاکردار ادا کرنیکا اعتراف
مشرف جہاں چاہیں رہ سکتے ہیں،امریکا
آج مستعفی ہو رہا ہوں، ملک قیوم
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس منسوخ
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved