|
اوکاڑہ: پولیس مقابلہ، چار اشتہاری ملزمان ہلاک
اوکاڑہ: اوکاڑہ کے علاقے دیپالپور میں مبینہ پولیس مقابلے میں چار اشتہاری ملزمان کو ہلاک کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق دیپالپور میں کار سوار اشتہاری ملزمان نے ناکہ توڑنے کی کوشش کی، جس پر اہلکاروں نے انہیں گھیرے میں لے لیا۔ ملزموں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں چاروں کار سوار ہلاک ہو گئے جبکہ ملزموں کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوا۔ مرنے والوں میں مرتضٰی، ناصر، محمد حسین اور ڈرائیور امین شامل ہیں۔ چاروں ملزمان قتل، ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ |