اسلام آباد: صد ر پرویز مشرف کے مستعفی ہونے کے بعد پورے ملک میں جشن کا سما ں ہے اور لوگ مٹھائیاں تقسیم کررہے ہیں۔ عوام خوشی میں ہوائی فائرنگ کررہے ہیں۔ صدر کے مستعفی ہونے کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی ۔صدر کے استعفے کی خبر سن کر پشاور کے شہریوں نے اس فیصلے پر خوشی کے جذبات کا اظہار کیا ہے جبکہ پورے ملک کی عوام صدر کے استعفے سے خوش نظر آرہی ہے۔