اسلام آباد: پاکستان بار کونسل کے صدر بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ صدر پرویز مشرف کو ملک سے فرار نہ ہونے دیا جائے بلکہ ان کا ٹرائیل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مشرف کا مستعفی ہونا ملک اور قوم کیلئے خوشی کی بات ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ اب حکمران اتحاد کو ججز کی بحالی کاباہتر گھنٹے کا وعدہ پورا کرنا چاہئے اور ساٹھ معزول ججز کو تین دن کے اندر بحال کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ صدر نے مواخذے سے بچنے کیلئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔