aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -02 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Saturday, Nov 22 2008
Mon, Aug 18 08, 05:07 PM PST
مشرف مستعفی، سیاسی رہنماؤں کا ردعمل
اسلام آباد : صدر پرویز مشرف اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ صدر مشرف کے مستعفی ہونے کے بعد سیاسی رہنماؤں کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات احسن اقبال نے کہا ہے کہ قو م کیلئے حقیقی خوش خبریوں کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ججوں کو بحال کرکے آئین کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کیلئے پرویز مشرف نے اہم کردار ادا کیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ مشرف نے الزامات کا عوام کے سامنے جواب نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ ججوں کی بحال پر حکمران اتحاد کا حتمی فیصلہ آج آجائے گا۔

مسلم لیگ ن کے مرکز ی رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی معاف کرچکے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی مینڈیٹ پر عمل کرے گی۔مسلم لیگ ق کے رہنما مشاہد حسین نے کہا کہ حکومت کے بہانے ختم، اب تمام ججز بحال کئے جائیں۔سینٹ کے چیئرمین رضا ربانی کا کہنا ہے کہ مشرف کو محفوظ رستہ دینے کا فیصلہ حکمران اتحاد کرے گا۔ذرائع کے مطابق ججز کی بحالی حکمران اتحاد کے تحریری معاہدے کا دوسرا نکتہ ہے،ججز کی بحالی چوبیس گھنٹے میں متوقع ہے ۔ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ نئے صدرکاانتخاب تیس دن میں کرنا ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری کہا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ آئندہ صدرپاکستان پیپلز پارٹی سے ہوگا ۔
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved