لاہور: پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں صدرمشرف کے اقدامات کوغیرآئینی قراردے دیا گیا ۔آج نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہراسپیکررانا اقبال کی زیرصدارت شروع ہوا ۔اجلا س میں صدرپرویز مشرف کے غیر آئینی اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسمبلی کے ایوان میں ایک قرارداد بھی پیش کی گئی جس میں صدرپرویز مشرف کے غیرآئینی اقتدارکے خاتمے کے مندرجات تحریرتھے ۔ ارکان اسمبلی کی اکثریت نے قرارداد کومنظورکرلیا۔