اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کی صدارت میں شروع ہو گیا۔ اجلاس میں صدر پرویز مشرف کا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو موصول ہو گیا۔قومی اسمبلی کے رکن سردار مہتاب عباسی نے کہا کہ قوم پرویز مشرف کا احتساب چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت صدر پرویز مشرف پر مقدمہ چلایا جائے ۔ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں پرویز مشرف کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا جارہا ہے۔