اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعبدالقدیر کواب زیادہ دیر تک نظر بند نہیں رکھاجاسکتا ۔صدرپرویز مشرف کے استعفی پراپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدرمخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ صدرمشرف کے استعفی کے ساتھ ہی آمریت کا دو ر ختم ہوگیا اورملک میں جمہوریت کا چراغ روشن ہوگیا ۔