اسلام آباد : مستعفی صدرایوان صدرسے روانہ ہوگئے ہیں ۔آج نیوز کے مطابق صدرمملکت پاکستان اپنے استعفے کے بعد ایوان صدرگئے اورمختلف اعلیٰ فوجی ،سول اورسماجی شخصیات سے الوداعی ملاقاتیں کیں ۔اس دوران صدرپرویز کوایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔مستعفی صدرجنرل پرویز مشرف (ریٹائر ڈ) الوداعی گارڈ آف آنر کے بعد ایوان صدر سے روانہ ہوگئے ۔