اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو نے قائم مقام صدرکا عہدہ سنبھال لیا ۔سابق صدرپرویز مشرف کے استعفی کے باعث چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو نے قائم مقام صدرکا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔میاں محمد سومرو اس سے قبل گورنر سندھ سمیت اسپیکرقومی اسمبلی ،قائم مقام وزیر اعظم اوردیگرعہدوں پربھی فائز رہے ہیں ۔